ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی، زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میکرو اکنامک اوراسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

9 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد کمی ریکارڈ

اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری ومالی پالیسی، بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوارکم رہے گی،معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Related Posts