پی ٹی آئی کا کراچی میں غریب عوام کیلئے مفت کلینکس کھولنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

PTI

کراچی :مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے غریب عوام کیلئے شہر کے پسماندہ علاقوں میں مفت کلینکس کھولنے جارہی ہے۔ اس حوالے سے آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے شہر کے مختلف علاقوں میں کلینکس کھولیں جائینگے، مشورے اور ادویات مفت دی جائیں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مشیر ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ کراچی کے غریب عوام کیلئے پسماندہ علاقوں میں مفت مشورہ کلینکس کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں کلینکس کا قیام عمل میں آجائیگا۔

محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور مفت مشورہ کلینکس کے قیام سے دور افتادہ علاقوں میں بسنے والے عوام کو سہولت میسر آئیگی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سستی روٹی اور منڈی کے بھاؤ پر سبزی کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے۔

Related Posts