کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس اہلکارسمیت 7 افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فراز الحسن اورساتھیوں نے 2014 میں ٹریفک اہلکارمحمدمنشا کو قتل کیا، محمد منشا ساتھی اہلکاروں سمیت ٹریفک سگنل چورنگی نمبر 1 ناظم آبادمیں ڈیوٹی کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قصور، پولیس مقابلے میں انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملزم نے 2014 میں ہی پاپوش نگر اشرف کمیونٹی ہال کے قریب پولیس اہلکار شاہد کو بھی قتل کیا، ملزم نے پولیس اہلکارکو سوتیلے بھائی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا، اہلکار شاہد کی ریکی ملزم کے والد قاضی وحید کررہے تھے۔

Related Posts