راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

افغان کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

راشد خان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارت میں موجود ہیں، انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک فوٹو شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔

راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔

واضح رہے کہ ان دنوں افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts