ٹوئٹر نے 6 ماہ سے غیرفعال اکاونٹس 11 دسمبر تک ڈیلیٹ کرنیکی ڈیڈ لائن دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

twitter
ٹویٹر پر حماس اور حزب اللہ کے بعد حوثیوں کے اکاؤنٹ کی بھی بندش

کراچی :سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر 6 ماہ سے غیر فعال صارفین ہوشیار ہو جائیں، انتظامیہ نے گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ لاگ اِن نہ کرنے کی صورت میں اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی غیر فعال صارفین کے خلاف بڑے کریک ڈان کی تیاری، سوشل میڈیا سائٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھ ماہ سے غیرفعال صارفین کا اکانٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے یوزرز کو گیارہ دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔کریک ڈان میں انتقال کرنے والے صارفین کے غیر فعال اکانٹ بھی شامل ہونگے۔

مزید پڑھیں :سوشل میڈیا کا درست استعمال ،کراچی میں اب سبزیاں بھی آن لائن دستیاب

سائٹ کے مطابق کریک ڈان کی وجہ غیرفعال صارفین کے اکانٹس کی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ نہ ہونا ہے۔

فرم کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایسے لوگ شامل کیے جائیں گے جو لاگ اِن تو ہوتے ہیں لیکن پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے۔

ٹوئٹر کی جانب سے غیرفعال صارفین کو ای میل کے ذریعے وارننگ بھی دی جا رہی ہے۔

Related Posts