ایم بی سی بالی ووڈ پر نشر ہونے والے مقبول پاکستانی ڈراموں کی فہرست

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم سی بی بولی ووڈ مشرق وسطیٰ کا ایک ٹیلی ویژن چینل ہے جو کہ ہر سال رمضان کے دوران پاکستانی ڈراموں کو نشر کرتا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کئی دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر راج کررہی ہے، اس کے مداحوں کی فہرست میں صرف پاکستانی ناظرین ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی ناظرین بھی شامل ہیں۔ ایم بی سی بالی ووڈ عربی ناظرین کیلئے مشہور پاکستانی اور بھارتی ڈرامے عربی ڈبنگ میں نشر کرتا ہے۔

اس سال بھی ایم بی سی بالی ووڈ پر 3 پاکستانی ڈرامے دکھائے جارہے ہیں، جن میں ‘پریم گلی’، ‘عشق ہے’ اور ‘پہلی سی محبت’ شامل ہیں۔

1)پہلی سی محبت

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MBC Bollywood (@mbcbollywood)

اے آروائی ڈیجیٹل کا مشہور ڈرامہ پہلی سی محبت ایم بی سی بالی ووڈ پر نشرہورہا ہے، جس کی ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے جبکہ اسے فائزہ افتخار نے لکھا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں مایا علی، شہریار منور، حسن شہریار یاسی، رابعہ بٹ، شبیر جان، صبا حمید، نوشین شاہ اور صبا فیصل شامل ہیں۔ فی الحال، عرب ناظرین اس رمضان میں ڈرامہ کو پسند کررہے ہیں۔

2) پریم گلی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MBC Bollywood (@mbcbollywood)

پریم گلی بھی اے آروائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ہے جو ایم بی سی بالی ووڈ پر نشر ہورہا ہے، قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے لکھا ہے اور اسے سکس سگما پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تیرے بن کی نئی قسط جاری، ایک اور سین بھارتی ڈرامے کی کاپی نکلا

ڈرامے کی کاسٹ میں فرحان سعید، سوہائے علی ابڑو، انوشے عباسی، شمیم ہلالی، صبا حمید اور قوی خان شامل ہیں۔

3) عشق ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MBC Bollywood (@mbcbollywood)

عشق ہے اس رمضان میں ایم بی سی بالی ووڈ پر نشر ہورہا ہے جو کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ ہے جسے بگ بینگ پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامہ کی ہدایت کاری آبس رضا نے کی ہے۔

Related Posts