چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے، مریم نواز
چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے۔

لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حمایت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ آج تک کسی چیف جسٹس پر اس قسم کے مِس کنڈکٹ کے الزامات نہیں لگے، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کی جانب جھکاؤ نمایاں ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے پر آصف زرداری نے مشاورتی اجلاس بلالیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورت حال کو جنم دیا، نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

Related Posts