واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی کے ایک بینک میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں رونما ہوا۔ ایک بینک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں عمارت میں موجود 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔
امریکا میں نامعلوم شخص کا نماز فجر کے دوران امام پر چاقو سے حملہ
فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور نے پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی۔
کینٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ لوئس ول کے وسط میں ایسٹ مین اسٹریٹ کے بلاک 300 میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو جائے وقوعہ سے دور رہنا چاہئے۔ تاحال واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ حملہ آور کی شناخت کے متعلق بھی حقائق سامنے نہ آسکے تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تشویشناک طور پر امریکا میں ماضی میں بھی ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں عوام کو مختلف مقامات پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور کوئی نہ کوئی مسلح شخص ہوتا ہے جس پر امریکی پولیس سنجیدگی سے تحقیقات میں مصروف ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








