ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر رواں ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔
نیٹ فلکس نے اپریل میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔
آبسیسشن

نیٹ فلکس سیریز آبسیسشن کی کہانی لندن کے ایک معزز سرجن کے گردگھومتی ہے جس کے اپنے بیٹے کی منگیتر کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں ، یہ سیریز 13 اپریل کو نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔
سوئٹ توتھ (سیزن 2)

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز سوئٹ توتھ کا دوسرا سیزن 27 اپریل سے شروع ہورہا ہے۔ سیریز کی کہانی ایک بچے کے گرد گھومتی ہے جو کہ آدھا انسان اور آدھا ہرن ہے، یہ سیزن 8 اقساط پر مشتمل ہے۔
دی ڈپلومیٹ

کیری رسل، نئی سیریز ڈپلومیٹ سے نیٹ فلکس میں ڈیبیو کررہی ہیں۔ اس سیریز کی کہانی سیاست پر مبنی ہے، اس کی مکمل 8 اقساط ہیں جو 20 اپریل 2023 سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔
فائر فلائی لین (سیزن 2)

نیٹ فلکس سیریز فائر فلائی لین،میگی فریڈ مین کی تخلیق کردہ (Witches Of East End)اور کرسٹن ہننا کی کتاب پر مبنی ہے۔اس کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، اس کا پہلا حصہ دسمبر میں نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا تھا اور اب 27 اپریل سے اس کا دوسرا حصہ شروع ہوگا جو کہ 6 اقساط پر مبنی ہے۔
ملکہ شارلٹ: ایک برجرٹن کی کہانی

یہ ایک تاریخی ڈرامہ سیریز ہے جسے شانڈا ریمز نے تخلیق کیا ہے۔ اس سیریز میں نوجوان ملکہ شارلٹ کو دکھایاجائے گا۔ سیریز کا آغاز نیٹ فلکس پر 4 مئی 2023 سے ہوگا اور یہ چھ اقساط پر مشتمل ہوگی۔
دی نرس

دی نرس ڈنمارک کی نرس کرسٹینا آسٹرپ ہینسن کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جسے 2017 میں قتل کی کوشش کے چار الزامات میں 12 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔
اس سلسلے میں نائک بنگ فالسٹر نامی ہسپتال کی ایک نرس نے مارچ 2015 کی صبح ڈنمارک پولیس کو کال کی اوراپنی ساتھی نرس پر مریضوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔سیریز 27 اپریل سے نیٹ فلکس پر شروع ہوگی۔
وَن مور ٹائم

اس کی کہانی امیلیا کے گردگھومے گی جو اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر دوبارہ سے 18 سال کا ہونے کی خواہش کرتی ہے لیکن جلد ہی ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ وہ اپنی اس خواہش پر پچھتانے لگتی ہے، فلم 21 اپریل سے نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








