حکومت عدلیہ رسہ کشی مفادات اور مراعات کیلئے ہے، مولانا عبد الحق ہاشمی

تازہ ترین

تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت، سپریم کورٹ، فوج اور اداروں کی رسہ کشی، مفادات، مراعات حصول، مقدمات ختم کرنے اور تعلقات بڑھانے سمیت کرسی بچانے اور پھر باری لینے کیلئے ہے۔

کاش ان سب کا مقصد ملک کی ترقی، خوشحالی، عوام کے مسائل حل کرنا ہوتا۔ بدقسمتی سے ملک قرضوں میں ڈوب گیا۔ دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی، عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے جن کا کاروبار، بچے اور مستقبل باہر ہیں، وہی ہم پر حکمران اور وہی ہمارے فیصلوں پر قابض، مقتدر قوتیں بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پچیسویں رمضان کی شب حرم شریف میں 15 لاکھ زائرین کی آمد

جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی اور رابطہ مہم کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ عوام نے سب کو آزما لیا، اب صرف جماعت اسلامی سے بہتری کی امید رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور امریکہ نے اپنے آلہ کاروں کیلئے پاکستان کو بھاری سودی قرضوں میں ڈبو دیا۔ آئی ایم ایف کا مقصد لوٹ مار جاری رکھ کر پاکستان کے وسائل پر قبضہ کرکے دیوالیہ کرنے کے ساتھ بدنام رسوا کیا جائے۔ حکمرانوں کی لوٹ مار، عیاشی، مراعات، بھاری مفادات کے حوالے سے آئی ایم ایف خاموش ہے۔

غریب عوام کو مزید دبانا، مہنگائی بدعنوانی، بے روزگاری و غربت پڑھانا آئی ایم ایف کا مقصد ہے۔ یہ اسلام و پاکستان دشمنوں کے مفادات کے ادارے ہیں۔ انہیں پاکستان یا ان کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ وہ پاکستان میں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے ملک دشمن اقدامات کے ساتھ، مفادات کے حصول میں مگن ہیں۔ حکمران، ادارے ان کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔

ملک کو انہی لٹیروں، آئی ایم ایف و امریکی آلہ کاروں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ کسی لٹیرے کو سزا ہوئی، نہ کسی سے لوٹی ہوئی دولت برآمد ہوئی۔ اس کے باوجود صبح سے شام پر ایک دوسرے پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

Related Posts