جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے، عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ جس بیباکی و استقامت سے علی امین نے مصائب و مشکلات کا سامنا کیا ہے اس سے ہماری نگاہوں میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ احمقانہ کارروائیوں میں ملوث لوگ اس احساس تک سے محروم ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے اپنے لئے ذلّت کا سامان کرنے اور ملّت و ریاست کے مابین فاصلے بڑھانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے جو کچھ مشرقی پاکستان میں کیا گیا وہی سب پھر سے دہرایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومتی نمائندوں کا تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کیلئے رابطہ

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو ذہنی اذیت دینے یا تذلیل کی غرض سے دوران حراست شہر شہر گھمانے کا رویہ روا رکھا جا رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ علی امین پارٹی کی نظریاتی شخصیات میں سے ایک ہیں اور ہمارے کارکنوں میں ہر دلعزیز ہیں۔

Related Posts