افتخار احمد نے ساتھیوں کے عیدی مانگنے پر کیا جواب دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

افتخار احمد نے ساتھیوں کے عیدی مانگنے پر کیا جواب دیا؟
افتخار احمد نے ساتھیوں کے عیدی مانگنے پر کیا جواب دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل بلے باز مداحوں میں ‘چاچا’ کے نام سے مقبول افتخار احمد نے ساتھیوں کی جانب سے عیدی مانگنے پر اپنے چاہنے والوں سے رائے طلب کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں پہلے ڈریسنگ روم میں بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے، اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار احمد المعروف چاچا سے عیدی طلب کی۔

ویڈیو میں پیچھے سے آواز آئی کہ چاہے 100، 100 روپے ہی دے دیں، لیکن عیدی چاہئے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈ میں افتخار احمد کے ہمراہ عماد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ موجود ہیں جس میں حارث کہتے ہیں ‘ہمیں عیدی دیں گے افتی بھائی’، مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اب افتخار احمد نے یہ ویڈیو ٹوئٹ کی اور مداحوں سے مشورہ مانگا کہ ‘کیا میرا ان سب کو عیدی دینا بنتا ہے؟’

مزید پڑھیں:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کے مداحوں نے ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے کہا نسیم شاہ کو تو دینا بنتا ہے، تو کوئی بولا آپ کا نیوزی لینڈ والوں کو چھکوں کی صورت میں عیدی دینا بنتا ہے۔

Related Posts