نور جہاں کی وفات پر کیا واقعی سری لنکا نے پاکستان کو ہاتھی دینے کی آفر کی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے چڑیا گھرکی بیمار ہتھنی نورجہاں کے چل بسنے کے بعد سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں۔

سری لنکا کے اعزازی قونصلر یاسین جوئیہ نے سری لنکن حکومت کی جانب سے پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دینے پر آمادگی سے متعلق بیان کی تردید کی ہے۔

گزشتہ دنوں معروف پاکستانی میڈیا ادارے نے سری لنکا کے اعزازی قنصلر یاسین جوئیہ کے حوالے سے خبر دی تھی کہ سری لنکا 2 مادہ ہاتھی پاکستان بھیجے گا جن میں سے ایک کراچی چڑیا گھر اور دوسرا لاہور کے لیے ہوگا۔

یاسین جوئیہ نے پیر کی شب ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پران کے بیان کا غلط حوالہ دیا گیا ہے۔

اعزازی قونصل جنرل نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے سری لنکن حکومت کی جانب سے ہاتھی تحفے میں دینے کی خواہش سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے، ”سری لنکن حکومت نے پہلے ہی کسی بھی جانورکو تحفے میں دینے / منتقل کرنے پرپابندی عائد کررکھی ہے“۔

پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے بھی اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے ایک بیان ٹویٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی جانب سے کراچی یا لاہور میں چڑیا گھر کو ہاتھی فراہم کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی نہ ہی حکومت پاکستان نے ایسی کوئی درخواست کی ہے۔

Related Posts