پشاور زلمی کے مالک کی سوشل میڈیا پر وائرل بزرگ کو حج کروانے کی آفر

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز  پشاور  زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی  بزرگ کو حج کی  پیشکش کردی۔

کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں بزرگ کے سادہ حلیے نے صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔

جس کے بعد بتایا گیا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ بلوچستان کے شہر حب کے رہائشی بزرگ عبد القادر مری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

معمر پاکستانی زائر کی عرب میں دھوم، میڈیا نے حضرت ابو بکر صدیق کے مشابہ قرار دیدیا

بعد ازاں بزرگ نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک  انٹرویو میں بتایا  کہ ان کی عمرہ کی خواہش کافی تگ و دو اور جدوجہد کے بعد پوری ہوئی۔

Related Posts