اہمیت کی حامل4 خبریں نظر انداز، بھارتی میڈیا مودی پر پھول برسا رہا ہے۔کانگریس

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اپنے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پر پھول برسا رہا ہے جبکہ ایسی 4 اہم خبریں ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے کہا کہ 4 بڑی خبریں ہمارے بھارتی میڈیا سے پوری طرح سے غائب ہیں جن میں سے ایک سابق ریاستی گورنر ستیاپال ملک کا انٹرویو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک صدر نے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کو خصوصی ایوارڈ دے دیا

ٹوئٹر پیغام میں ترجمانِ انڈین نیشنل کانگریس روشنی جیسوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسری خبر جو میڈیا سے غائب ہے وہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی کانگریس میں شمولیت ہے تاہم  بھارتی میڈیا نے عوام سے اس کی خبر کو بھی چھپایا۔

پیغام میں روشنی جیسوال نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھارت کے مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے جلسے میں 13افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک  اور بے شمار ہسپتال داخل ہو گئے لیکن  میڈیا میں اس کی بھی کوئی خبر نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون ریسلر ونیش پوگاٹ نے برج بھوشن کے چیف شرن سنگھ کے خلاف ہراسگی کے الزام کے تحت گزشتہ 3 ماہ سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے، جس نے 1ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا۔ نہ ان کے خلاف کارروائی ہوئی نہ ہی میڈیا میں کوئی خبر چلی۔

روشنی جیسوال نے کہا کہ اگر میڈیا پر کوئی خبر چل رہی ہے تو صرف اور صرف صاحب (نریندر مودی)  کے دورے کی جس میں ان پر پھول برسائے جارہے ہیں۔ کیا جو خبریں ہم نے بتائیں، وہ بڑی ہیڈ لائنز نہیں جنہیں میڈیا پر دکھانا چاہئے؟

Related Posts