فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اپنی بہن فاطمہ بھٹو کی شادی کے حوالے آگاہ کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری بہن فاطمہ اور گراہم کل ہمارے گھر 70کلفٹن میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

Related Posts