’میرب اور مرتسم‘ کی کہانی میں سب سے بڑی وِلن خود ’میرب‘ ہے، سوشل میڈیا صارفین کا تجزیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہورہا بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ڈرامے میں میرب اور مرتسم کی جوڑی کو بہت پسند کررہے ہیں، لیکن جہاں میرب اور مرتسم کی جوڑی کو پسند کیا جارہا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ میرب اور مرتسم کی محبت میں سب سے بڑی وِلن خود میرب ہے۔

آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پرایک نظرڈالیں:

صارفین کے خیال میں میرب بہت زیادہ ضدی ہے۔

وہ اپنی زندگی کے بجائے اپنی نند کے معاملات میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔ مریم کا معاشقہ سامنے آنے کے بعد سے میرب کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ایسا بھی لگتا ہے کہ مصنف نے میرب کے کردار کو صحیح سے نہیں لکھا، ڈرامہ دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے مصنف کو میرب کا کردار پسند نہیں ہے۔

بعض صارفین کے مطابق ڈرامے میں میرب خود اپنی دشمن بنی ہوئی ہے جو اپنے شوہر کے بارے میں ہمیشہ منفی ہی سوچتی ہے۔

کچھ کا ایسا بھی کہنا ہے کہ اگر میرب کے ساتھ غلط ہوگا تو اس کی ذمہ دار میرب خود ہوگی۔

اس کے علاوہ صارفین ڈرامے میں دیگر کرداروں کے بجائے میرب اور مرتسم کو زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Posts