بھٹو خاندان کے نئے داماد کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیر اعظم ذو الفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو حال ہی میں گراہم بائرا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، شادی خبر اور تصاویر سامنے آنے کے بعد ہر کسی کے لب پر سوال ہے کہ دولہا کون ہے؟

شادی کراچی کے علاقے 70 کلفٹن میں بھٹو فیملی کے آبائی گھر میں ہوئی۔

شادی مکمل طور پر ایک نجی تقریب میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ نے پاکستان میں ایک بار پھر شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کردیا

ان سب کے باوجود لوگوں میں فاطمہ بھٹو کی شادی کے حوالے سے کافی دلچسپی پائی جاتی ہے اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ دولہا کون ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ کے شوہر گراہم بائرا امریکی شہری ہیں جن کا تعلق عیسائی خاندان سے ہے۔

ان کی عمر کا اندازہ 38 سے 42 سال کے درمیان لگایا گیا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق فاطمہ بھٹو سے شادی کیلئے گراہم بائرا نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا نام بھی گراہم سے بدل کر جبران رکھ لیا ہے۔

تاہم ان کے پیشے کے حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گراہم (جبران) کارپوریٹ دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Related Posts