بنکاک: پاکستان کے ناقابل شکست پروفیشنل باکسر تیمور خان نے تھائی لینڈ کے مخالف حریف کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ ڈبلیو بی سی ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ فتح پاکستانی باکسر تیمور خان کے لیے ایک اہم سنگ میل تھی، جو باکسنگ کی دنیا کی صفوں میں مستقل طور پر کامیابی کی منازل طے کررہے ہیں، WBC ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اب ان کے قبضے میں ہے۔
ایم ایم نیوز کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کے مطابق، 26 سالہ نوجوان، جسے ”دی ڈائمنڈ بوائے” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، شروع سے ہی میچ پر حاوی رہا اور دوسرے راؤنڈ میں اپنے تجربہ کار حریف کو ناک آؤٹ کر دیا۔
میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی باکسر تیمور خان نے کہا کہ وہ روحانی اور جسمانی طور پر مضبوط محسوس کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:نسیم شاہ نے ابتدائی 6 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور اس طرح کا اعلیٰ سطح کا مقابلہ جیتنے والا پاکستان کا پہلا فائٹر بن گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








