تارکین وطن پاکستانی شہری چیسلڈن میں پیرش کونسلر منتخب ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی نژاد پاکستانی شہری فرید قدوائی جن کے پاس آئرش شہریت ہے دو ہفتے قبل سوئڈن میں سفید فاموں کی اکثریتی آبادی کے شہر چیسلڈن میں پیرش کونسلر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ حکمران جماعت (کنزرویٹو) کی خراب کارکردگی کی وجہ سے عام عوام بہت مایوس اور غیر مطمئن تھی، یہی وجہ ہے کہ وہ متبادل کے طور پر چھوٹی جماعتوں کا رخ کر رہی تھی۔

چونکہ قدوائی نے چیسلڈن میں مقامی کمیونٹی کے لیے بہت زیادہ تعاون کیا، جس کے نتیجے میں وہ کونسلر منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ فرید قدوائی ساؤتھ سوئڈن سینٹرل پیرش (لان اور بیڈبری پارک) اور سوئڈن بورو کونسل کے امیدوار کے طور پر دو دیگر انتخابات میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

فرید قدوائی نے کہا کہ سیاست میں اُن کا سفر نوجوانی میں ہی شروع ہوگیا تھا، انہوں نے نسل پرستی کے خلاف مہم میں حصہ لیا اور آئرش مسلم نوجوانوں کی نمائندگی کی، اور اسٹراسبرگ (فرانس) میں یورپ کی پارلیمنٹ میں ایک بین مذہبی ورکشاپ میں شرکت کی۔

فرید قدوائی نے سوئڈن کے رہائشیوں کے لیے کرکٹ اور بیڈمنٹن کلب کا انتظام کیا۔ انہوں نے مقامی پرائمری اسکولوں کے لیے فنڈ بھی اکٹھا کیا اور دیگر کام بھی سر انجام دیے۔

Related Posts