ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان
ملک میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس:عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، یعنی جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا شخص جس پر گزشتہ چند ماہ میں 2 بار قاتلانہ حملہ ہوا ہو، کیا وہ شہباز شریف سے سوال پوچھ سکتا ہے؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے بطور شہری ان لوگوں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟ جو قاتلانہ حملوں کے ذمہ دار ہیں؟ مجھے ایف آئی آر درج کرنے کے میرے قانونی اور آئینی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟

مزید پڑھیں:معروف اداکارہ ازیکا ڈینیل نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کیا ایس ایس کے ٹویٹ کا مطلب یہ ہے کہ افسران قانون سے بالاتر ہیں یا وہ جرم نہیں کر سکتے؟ اگر ہم الزام لگاتے ہیں کہ ان میں سے کسی نے جرم کیا ہے تو اس میں ادارے کو کیسے بدنام کیا جا رہا ہے؟

Related Posts