بی جے پی پر جھوٹے وعدے کرکے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدرآباد: بھارت کے ریاستی وزیر عمارات پرشانت ریڈی نے کہا ہے کہ بی جے پی کا کام عوام سے جھوٹے وعدے کرکے ان کو گمراہ کرنا اور پھر مکر جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر پرشانت ریڈی نے گزشتہ روز ضلع نظام آباد کے ویلیور منڈل میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پارلیمنٹ انتخابات کے وقت بی جے پی رکن پارلیمان نے وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی گرفتاری فوجی بغاوت لگتی ہے۔امریکی رکنِ کانگریس

خطاب کے دوران پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی رکن ڈی اروند نے اسٹامپ پیپر پر تحریری وعدہ کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ نظام آباد میں ہلدی بورڈ قائم کرائیں گے اور ناکامی کی صورت میں پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔

ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی رکن اروند اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔اب بی جے پی قیادت کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کا ایک بار پھر وعدہ اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھا کر عوام کا استحصال کر رہی ہے۔

پرشانت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کی نفرت آمیز پالیسیوں اور تقسیم کرو، توڑو اور حکومت کرو جیسی پالیسیوں کے باعث بھارتی قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ ہلدی بورڈ کے نام پر 2 ریاستوں کے عوام میں نفرت کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے گمراہ کن پراپیگنڈے سے خود کو دور رکھیں۔ ملک دشمن سیاسی جماعت بی جے پی کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔

Related Posts