غیر یقینی صورتحال، ملکی اور غیر ملکی درجنوں پروازیں منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

غیر یقینی صورتحال، ملکی اور غیر ملکی درجنوں پروازیں منسوخ
غیر یقینی صورتحال، ملکی اور غیر ملکی درجنوں پروازیں منسوخ

اسلام آباد:ملک میں غیر یقینی صورتحال کے باعث کراچی لاہور اور اسلام آباد کے بڑے ائیر پورٹس کیلئے مختلف ائیرلائنز کی 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئیں، لاہور ائیرپورٹ سے آنے اور جانے والی 12 پروازیں منسوخ یا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں دیگر زیادہ تر پروازوں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے متوقع صورتحال رکھی گئی ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کے آمد اور روانگی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے جدہ کیلئے پرواز ای آر 811 اور ای آر 812، مدینہ کیلئے پی کے 743، مسقط کیلئے سلام ائیر کی پرواز او وی 292، دبئی کیلئے امارات ائیر کی پرواز ای کے 605 اور 604، ای کے 609 اور 608، مسقط کیلئے ڈبلیو وائی 323 اور 324منسوخ کردی گئی۔

اس کے علاوہ ریاض کیلئے پی کے 729، بغداد کیلئے پرواز آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 پی آئی اے کی باکو سے کراچی کیلئے پرواز پی کے 154 منسوخ کی گئی ہے۔کراچی سے اسلام آباد کیلئے پی کے 369، پی ایف 121 اور پی ایف 122، 9 پی 670 اور 9 پی 871 پی اے 200منسوخ کردی گئی۔

مزید پڑھیں:مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان

جبکہ پی ایف 127، ای آر 502، لاہور کیلئے پی کے 302 اور پی کے 303، 9 پی 840 اور 9 پی 841، پی ایف 141، ای آر 520، پی اے 406، پی کے 306، پی ایف 147،تربت کیلئے پی کے 501 اور پشاور کیلئے پی کے 350 اور پی کے 351 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Related Posts