اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتیں جو دو روز قبل تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں، گزشتہ دو روز کے دوران نرخوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔
آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 6500 روپے کی ایک اور بڑی کمی دیکھی گئی جو اب 2,39,800 روپے فی تولہ میں فروخت ہورہا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 5,573 روپے کی کمی دیکھی گئی اور 1,97,874 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی کم ہو کر 1,81,384 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2005 ڈالر فی اونس میں فروخت کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 161پوائنٹس کا اضافہ
پاکستانی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی کیونکہ ایک تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 300 روپے فی تولہ کمی سے 2800 روپے ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








