چیف جسٹس کو بتادیں گے عوام کیا چاہتے ہیں، علامہ راشد سومرو

تازہ ترین

تازہ ترین

جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل اور تحریک انصاف کے سپورٹر کا کردار ادا کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کے لیے کراچی کا قافلہ اتوار کی صبح کراچی ٹول پلازا سے روانہ ہوگا، اسلام آباد میں پہنچ کر چیف جسٹس کو بتائیں گے کہ عوام آپ سے کیا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، علامہ سمیع الحق سواتی اور حاجی امین الله بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا کھیل ختم، مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ہے، منظور وسان کی پیش گوئی

مولانا راشد سومرو نے کہا کہ عمران خان نامی فتنے کے خلاف حکیم سعید، ڈاکٹر اسراراحمد، عبدالستار ایدھی کی پیش گوئیاں آج ثابت ہوگئی ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال اقتدار میں رہا، اس دوران ان کی نااہلی عیاں ہو گئی ہے لیکن آج عمران خان پر جب کوئی ایف آئی آر ہوتی ہے تو امریکہ کا اظہار تشویش ہوتا ہے، زلمے خلیل زاد کے پیٹ میں مروڑ پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اگر نہیں ہوگی تو کیا افغانستان کی طرح نیٹو کی فوج ہوگی، جس ملک میں بھی فوج نہیں رہتی وہاں پھر باہر سے فوج آتی ہے، ایسا نہیں کہ فوج نہ رہے تو عوام رہیں گے، عمران خان کی وجہ سے انتشار پر بھارت میں خوشیاں ہیں، آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں ملک کے لیے جے یو آئی پوری طری حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ اگر عمران خان آج کسی کا قتل بھی کردے تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا، کورٹ نے اسے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے آرڈرز یے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریمانڈ شدہ شخص کو ضمانت ملی ہو، اس کے مقابلے میں نواز شریف کو بیمار اہلیہ سے بات کرنے کے لیے فون تک نہ دیا گیا، عمران خان کو چیف جسٹس اپنی گاڑی میں بھجواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر دہشت گرد تنظیم پر پابندی لگنی چاہیے اور تحریک انصاف کی دہشت گردی ثابت ہو چکی ہے، ہر اعتبار سے یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے، انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے سامنے بروز پیر دئیے جانے والے دھرنے کے لیے کراچی کا قافلہ اتوار کی صبح سہراب گوٹھ سے روانہ ہوگا، سندھ کے تیس اضلاع کے قافلے سکھر موٹروے پر جمع ہوں گے اور عصر کے بعد ہم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

Related Posts