لاہور: پنجاب کے صوبائی دار الحکومت سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔
ضلع لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے اگلے سات دن تک کیا گیا ہے، دفعہ 144 کے دوران اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس، احتجاج جیسی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔
حکومت کی جانب سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کریمینل پروسیجر آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلع فیصل آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع کی حدود میں اجتماع، دھرنا دینے، ریلی نکالنے، جلسہ، جلوس نکالنے، احتجاج اور مظاہرہ کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ ضلع جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمن کا سپریم کورٹ کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ضلع ملتان میں بھی امن و امان کے قیام کیلئے 7 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے، اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ املاک کی حفاظت اور امن وامان کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی، نقص امن کے مرتکب افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








