ایران میں گیس کی اہم تنصیب پرمزدوروں کی ہڑتال،8افراد زیر حراست

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران میں گیس کی اہم تنصیب پرمزدوروں کی ہڑتال،8افراد زیر حراست
ایران میں گیس کی اہم تنصیب پرمزدوروں کی ہڑتال،8افراد زیر حراست

تہران: ایران میں حکام نے ملک کے جنوب میں گیس کے ایک اہم مقام پرمزدوروں کی ہڑتال کی قیادت کے الزام میں آٹھ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی نائب گورنراکبرپورت نے بتایا کہ جنوبی پارس منصوبے میں مزدوروں کی ہڑتال کے آٹھ اہم رہنماؤں کوانٹیلی جنس سروسزنے گرفتارکر لیا۔

جنوبی پارس/ نارتھ ڈوم میگا فیلڈ میں قریبا 40 ہزار افراد کام کرتے ہیں۔یہ دنیا میں گیس کا سب سے بڑا معلوم ذخیرہ ہے، جسے ایران قطرکے ساتھ شیئر کرتا ہے۔

اس علاقے میں سرگرم آٹھ کمپنیوں اور ذیلی ٹھیکیداروں کوہڑتال پراکسانے کے الزام میں بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔ مئی کے اوائل میں مقامی میڈیانے اسی علاقے میں ہڑتال کی کال کی حمایت میں ملوث بیرونی ٹھیکیداروں کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔

حکام نے اپریل کے آخرمیں اعلان کیا تھا کہ انھوں نے 4000 مزدوروں کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ وہ بہتراجرت اور کام کیحالات بہتر بنانے کے مطالب کے حق میں ہڑتال کر رہے تھے۔

تاہم مزدوروں کی حامی خبر رساں ایجنسی نے خبردی کہ جنوبی پارس میں ہڑتال کرنے والوں نے یونین کے مطالبات پراصرار جاری رکھا ہوا ہے۔ان کے اہم مطالبات میں اجرتوں میں 79 فی صد اضافے کے علاوہ امتیازی سلوک کا خاتمہ اور انجمن سازی کی آزادی کی اجازت دینا شامل ہے۔

مزید پڑھیں:مودی کا دورہ واشنگٹن، امریکا نے اقلیتوں پر تشدد کی مذمت کا مطالبہ کر دیا

2022 میں ایران میں اساتذہ اور سرکاری بس ڈرائیوروں نے متعدد مرتبہ ہڑتال کی تھی اور اپنی تن خواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔انھوں نے کم تن خواہوں اورزندگی گزارنے کی زیادہ لاگت کی مذمت کی تھی۔

Related Posts