پاکستان میں پُر تشدد مظاہروں اور گرفتاریوں پر امریکا کو تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پر امریکا کا رد عمل سامنے آگیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویدانت پٹیل نے کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کو نقصان نہ پہنچے جبکہ گرفتاریاں بھی قانون کےمطابق ہونی چاہئیں۔

نائب ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کیلئے اہم ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں سندھ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ سیل کردیا ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور غیر معیاری کھانا دینے کے باعث سیل کیا ہے۔

صدر کے علاوہ کراچی ساؤتھ میں 2 مزید ریسٹورنٹ بھی سیل کردئیے گئے۔ خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میرے ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا، یہ سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی ہے۔

Related Posts