پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسداد دہشتگردی پولیس (سی ٹی ڈی) نے رنگ روڈ پر الحرم ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشتگردی پولیس (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق گرفتار مطلوب دہشتگردوں کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی اور میگزین برآمد کیے گئےجبکہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 84شرپسندوں کی نادرا سے شناخت کرلی
دوسری جانب گزشتہ روز سوات کے ایک اسکول میں پولیس اہلکار کی غلطی سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم جان کی بازی ہار گئی جبکہ 6 زخمی ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوات کے علاقے سنگوٹہ میں سرکاری اسکول کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار نے غلطی سے فائرنگ کردی۔
پولیس اہلکار معمر عالم خان کو گرفتار کرکے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ زخمی طلباء کو سیدو شریف کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








