معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نئے ڈرامے نیم کا ٹیزر ریلیز ہوگیا۔
کاشف انور کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں ماورا حسین، ارسلان نصیر، سید جبران، امیر گیلانی اور شمائل خان شامل ہیں۔
ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے جس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے اس میں سید جبران نے ظالم جاگیردار کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈرامے کی ہدایات شہزاد کشمیری نے دی ہے اور یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔
امیر گیلانی سے شادی کی افواہیں، ماورا حسین نے وضاحتی بیان جاری کردیا
واضح رہے کہ ماورا حسین نے آخری بار ڈرامہ سیریل ثبات میں کام کیا تھا جو کہ ناظرین میں کافی مقبول ہوا تھا۔
علاوہ ازیں شائقین اِن دنوں گرین انٹرٹینمٹ پر شروع ہونے والے نئے ڈرامے سیاہ کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ، جس کی کاسٹ میں ڈرامہ انڈسٹری کے کئی مشہور چہرے شامل ہیں، جن میں ہانیہ عامر، فیصل قریشی، سمیع خان، حریم فاروق، مریم نفیس، مریم نور، ژالے، نور ظفر خان، عدنان صدیقی، اسامہ خان اور عفان وحید جیسے نام شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








