آیوشمان کھرانہ نے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ گنگنادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے ایک کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا مشہور ’کہانی سنو‘ گنگنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوا بلکہ اس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے اور خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں کئی گلوکاروں نے اس گانے کو اپنی آواز میں گنگنانے کی کوشش کی ہے۔

حال ہی میں آیوشمان کھرانہ نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو گنگنایا، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا لیکن اُن کی اکثریت کا ایسا ماننا تھا کہ یہ گانا کیفی خلیل کی آواز میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

صارفین کے مطابق جو جادو اور سرور کیفی خلیل کی آواز میں ہے وہ کسی اور کی آواز میں نہیں ہے جبکہ کچھ نے درخواست کی کہ اس گانے کو دوبارہ گنگنانے کی کوشش نہ کریں یہ صرف کیفی خلیل کی آواز میں ہی اچھا لگتا ہے۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے بھی ایک کنسرٹ میں کہانی سنو کو گنگنایا تھا جس کو بھی مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا تھا، مداحوں کا ایسا ماننا تھا کہ جوبن نوٹیال نے اس گانے کو برباد کردیا ہے۔

Related Posts