پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف ملک گیر پکڑ دھکڑ اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ اس حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمان پارک سے فرار کی کوشش کرنے والے 14 دہشتگرد گرفتار، پولیس کا دعوی

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔

Related Posts