پاکستانی اداکارہ عفت عمرکی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
عفت عمر کی جانب سے ڈیلاس میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی گئیں، جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
عفت عمر کو اپنے منی اسکرٹ کے لباس پر منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا مختصر لباس میں عفت عمر کی یہ تصاویر کسی زاویہ سے ان کے چاہنے والوں کو ایک آنکھ نہ بھائیں۔

واضح رہے کہ عفت عمر فیمینیزم کی دلدادہ ہیں اور وہ اکثر و بیشتر پی ٹی آئی چیئرمین کے مخالف بیانات دیتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے تحریک انصاف کے حامی ہمیشہ انکی پوسٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:کیا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس کی پیشکش ہوئی تھی؟ عفت عمر نے بتا دیا
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے اصلاح کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری عفت، کوئی شخص اپنی بنیاد (اسلام اور اس کی تعلیمات) سے بھاگ کر کیسے خوش اور پرسکون رہ سکتا ہے، براہ کرم بنیاد پر قائم رہنے کی کوشش کریں، آخرت کے لئے پہلے سے تیار ہو جائیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








