کیا انشورنس کمپنی کی شراکت سے حج قرعہ اندازی جائز ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سوال: ہماری کمپنی میں حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی ہوتی ہے، جس کی شراکت دار ایک انشورنس کمپنی ہے اور یہ رقم کمپنی کے زکوۃ فنڈ سے ادا کی جاتی ہے تو کیا اس طرح حج ادا کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ زکوٰۃ کی رقم مستحق زکوٰۃ شخص کو مالک و قابض بناکر دینا شرعا ضروری ہے، مستحق زکوٰۃ کی ملکیت اور قبضہ میں رقم دیے بغیر اسے براہ راست ملازمین کے حج کے اخرجات میں استعمال کرنا شرعا درست نہیں ہے۔
انشورنس کمپنی کی شراکت والی بات واضح نہیں ہے کہ شراکت داری سے کیا مراد ہے؟ اس کی مزید وضاحت لکھ کر اس سے متعلق دوبارہ شرعی حکم معلوم کرسکتے ہیں۔ و الل اعلم

Related Posts