اسلام آباد: احتساب عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔
وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
آڈیو لیکس، کمیشن بنانے کیلئے چیف جسٹس سے پوچھنا ضروری نہیں۔اعظم تارڑ
احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپےکے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عدالت نے تفتشی افسر کو نوٹس جاری کردیے، احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی ہے۔
علاوہ ازیں عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کیلئے دستخط کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








