ہنگو میں دہشتگردوں کا گیس پلانٹ پر حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہاٹ: ہنگو میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔

ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سکیورٹی کمپنی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کیلئے 25 مئی کو عام تعطیل کا اعلان

ڈی ایس پی عرفان کا کہنا تھا کہ 6 شہید اہلکاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا، پولیس اور فرنٹیئر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان منانے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، دن منانے کا مقصد شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

Related Posts