افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے دارالحکومت کابل میں چین کے سفیر وانگ یو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چینی سفیر نے کہا کہ چین نے افغانستان کے ساتھ معمول کے تعلقات کو برقرار رکھا ہے اور وہ اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شمالی وزیرستان: خود کش حملے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید
وانگ یو نے کہا کہ افغانستان اور چین کی براہ راست پروازیں آج سے شروع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ایناک تانبے کی کان کے آپریشن کو تیز کیا جائے گا، افغان برآمدات میں اضافہ کیا جائے گا اور ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ملک میں سستی ہاؤسنگ سکیم کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
دوسری جانب افغان وزیر خارجہ نے چین کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے آغاز کو تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اچھا موقع قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو ویزا کے اجراء میں مزید سہولت فراہم کی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








