سری نگر: بھارت کی نیشنل انوسٹی ایشن ایجنسی (این آئی اے) نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت اور دیگر الزامات میں جے کے ایل ایف کے سربراہ کی حیثیت سے عمر قید کی سزا سنائی، یاسین ملک نے سرکاری وکیل یا کسی بھی دیگر صورت سے اپنے دفاع سے انکار کیا ہے۔
امریکی رکن کانگریس کا صدر جو بائیڈن کو خط لکھنے کا فیصلہ
قبل ازیں عدالت نے این آئی اے کی جانب سے سزائے موت کی درخواست مسترد کردی تھی، تاہم بھارتی ادارے نے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے سزائے موت دینے کی اپیل کی جس کی سماعت پیر کو ہوگی۔
قبل ازیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) اور بھارتی فوج کے مابین مقبوضہ کشمیر میں مسلح مزاحمت کی تحریک کے تحت درجنوں جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ یاسین ملک نے 1994 میں مسلح جدوجہد چھوڑنے کا اعلان کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک نے بھارتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاہم پر امن جدوجہد کے دوران ہی انہیں 14سال کیلئے قید کی سزا سنائی گئی۔ جیل میں تشدد ہوا۔ 2018ء میں ایک بار پھر گرفتاری ہوئی۔ اگلے ہی برس بھارت نے 5 اگست کے روز کشمیر کی آئینی حیثیت بدل دی۔
قبل ازیں عدالت نے یاسین ملک کو 2 بار عمر قید اور 5 بار 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ تمام سزاؤں پر ایک ساتھ عملدرآمد شروع ہوچکا ہے۔ سزائے موت نہ ملنے کی صورت میں بھی یاسین ملک کی پوری عمر جیل میں کٹنے کا اندیشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








