ملکیت میں صرف سونا ہو تو کیا قربانی واجب ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سوال: ایک شخص کے پاس چالیس ہزار روپے کی رقم ہو اور وہ گھر میں خرچ ہوجاتی ہو، اس کے علاوہ صرف بیوی کا سونا ہے، کیا اس پر قربانی واجب ہے؟ کیونکہ قربانی بھی اس مرتبہ کم از کم تیس ہزار تک ہوگی۔

جواب: اگر کسی کے پاس قربانی کے تین دنوں میں ساڑھے سات تولہ سے کم سونا ہو اور اس کے ساتھ ضرورت سے زائد نقد رقم (یعنی واجب الاداء قرضے اور خرچے، مثلاً: ماہانہ راشن، فیس اور کرایہ وغیرہ نکلنے کے بعد بچ جانے والی رقم)، چاندی، مالِ تجارت یا ضرورت سے زائد سامان میں سے کچھ بھی نہ ہو تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی اور اگر سونے کے ساتھ ان میں سے کوئی ایک بھی چیز ہو اور وہ مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے تو ایسے شخص پر قربانی واجب ہوگی۔
نوٹ: قربانی کے واجب ہونے کے بارے میں ہر شخص کے اپنے نصاب کا اعتبار ہے، لہذا اگر بیوی صاحب نصاب ہو تو شوہر کے ذمہ اس کی طرف سے قربانی کرنا واجب نہیں ہے، البتہ اگر شوہر اپنی خوشی و رضامندی سے بیوی کی اجازت سے اس کی طرف سے قربانی کرلے تو یہ اس کی طرف سے تبرع و احسان ہوگا اور بیوی کی قربانی ادا ہوجائے گی۔

Related Posts