انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ شب نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کیلئے ترکی پہنچے جہاں ترک وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
ترکی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کرنے کیلئے پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
دوروزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترکی میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری سے ملاقات بھی کریں گے اور ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب سے سہولیات سے آگہی بھی دی جائے گی۔
دورۂ ترکی کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت دیگر ترک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دوران پاک ترکی دوستی اور باہمی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ ترکی کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








