راولپنڈی: تفتیشی افسران نے جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کو شناخت کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی پر 9 مئی کو حملہ آور ہونے والے ایک اور شرپسند کی شناخت عاطف محمود قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ عاطف محمود قریشی تحریکِ انصاف راولپنڈی کا نائب صدر ہے جس نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے ہوئے حملے کیے۔
ملزم عاطف محمود نے پیٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مرکزی دروازے کی طرف پھینکے جس کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جی ایچ کیو حملے میں بھرپور انداز میں حصہ لیا، ریاست مخالف نعرے بازی کی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
شرپسند کی حیثیت سے شناخت کیے گئے پی ٹی آئی عہدیدار عاطف محمود نے فوجی املاک خصوصاً جی ایچ کیو پر حملہ اور فوج مخالف نعرے بازی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے گرد قانونی گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








