محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل
محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر ممتاز بلے باز محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان امریکا میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

دونوں سپر اسٹارز ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کھلاڑی ہیں۔

بیٹر محمد رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی چھائی رہی۔

قومی کرکٹر کی اب اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے سڑک پر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ کرسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی کرکٹر محمد رضوان کی ویڈیو پر تعریفی کمنٹس دینے کا سلسلہ جا ری ہے۔

Related Posts