کراچی: گلوبل فنڈ کی جانب سے پاکستان میں ٹی بی اور ملیریا کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے پروگرام کیلئے 282ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرانٹ کی منظوری گلوبل فنڈ کی تکنیکی ریویو کمیٹی سے توثیق کے بعد دی گئی۔ وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ اس منظوری کیلئے کامن مینجمنٹ یونٹ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
لینس استعمال کریں مگر احتیاط ضروری ہے
وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ گلوبل فنڈ کے اقدام پر وزارتِ صحت کے افسران بھی خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ حکومت کامن مینجمنٹ یونٹ کو مزید مضبوط اور اس کی استعدادِ کار میں مزید اضافہ کرے گی۔
وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گرانٹ کی مدد سے ٹی بی اور ملیریا جیسی بیماریوں کو ختم کرنے میں آسانی ہوگی۔ سال 2003ء سے اب تک پہلی بار پاکستان کی فنڈنگ کی درخواست گلوبل فنڈ کی پہلی ونڈو میں منظور ہوئی ہے۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ہم گلوبل فنڈ کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور عالمی امدادی اداروں کے بھی شکر گزار ہیں جن سے گرانٹ کے حصول میں تکنیکی مدد حاصل ہوئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








