سپریم کورٹ، صدر عارف علوی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت
آرمی چیف کے بارے میں وزیر اعظم کے مشورے پر عمل کرونگا، صدرِ مملکت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی استدعا پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ آئین کی دفعہ 248 کے تحت صدرِ مملکت کو مقدمے میں فریق نامزد نہیں کیاجاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

قوم شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھے گی، صدرِ مملکت

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال کے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دفعہ 184 (3) کے استعمال پر اٹھائے گئے نکات بھی تسلی بخش نہیں، نہ ہی درخواست گزار نے کسی دیگر متعلقہ فورم پر رابطہ کیا۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام بھی ظاہر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست امتیاز نامی شہری نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی قدر کرتی ہے اور وہ اْن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20 مئی کو ٹانک جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے نائیک محمد عتیق اور رجب علی کے ورثا سے گزشتہ ماہ رابطہ، اظہارِ تعزیت اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Posts