پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، عطا تارڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جو لوگ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر جارہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، فواد چوہدری اور علی زیدی غداری کا لیبل اپنے اوپر لگانے کو تیار نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے، تاخیری حربے استعمال ہوئے، لاڈلے نے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ورنہ آج جیل میں ہوتا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گڈ ٹو سی یو نے ریلیف نہ دیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا، یہ جرات کہاں سے آتی ہے کہ آپ اپنے خلاف کیسز کی پیروی پر وکیل کو قتل کرا دیں؟

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت عدلیہ کی متنازعہ ساکھ کو ٹھیک کردے گی۔عرفان قادر

اُن کا کہنا تھا کہ کل مقتول وکیل کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کر کے پرچہ کرایا ہے، عبدالرزاق شر والے معاملے کے تانے بانے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، پہلے کرپشن کی اور اب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا ہے، یہ کریمنل مائنڈڈ لوگ ہیں جن کا خیال ہے کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں، پنجاب اسمبلی سے ہماری پارٹی کے صرف 5 لوگ چھوڑ کر گئے تھے، ہم نے کسی کو غدار نہیں کہا اور سب کو واپس لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں نئے لوگوں کو لینے کی، جہانگیر ترین کے ساتھ ہمارا آئیڈیل ورکنگ ریلیشن شپ ہے، الائنس کا فیصلہ تو پارٹی کرے گی لیکن جہاں ہوسکے گا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے۔

Related Posts