افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 15افراد لقمہ اجل بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 15افراد لقمہ اجل بن گئے
افغانستان کی مسجد میں دھماکہ، 15افراد لقمہ اجل بن گئے

افغانستان میں امریکی فوج کے انخلاء کے بعد بھی خونی کھیل تھمنے کا نام نہیں لے رہا، صوبے بدخشاں کی مسجد میں دھماکے سے سابق پولیس کمانڈر سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکا افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں ہوا، دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم سمیت 15 لقمہ اجل بن گئے اور 50زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار احمد کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا۔

مزید پڑھیں:امریکا کے اسکول میں فائرنگ سے 2افرادہلاک

واضح رہے کہ بدخشاں کے نائب گورنر منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے تھے، کار بم دھماکے کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔

Related Posts