اقوامِ متحدہ نے 16کروڑ بچوں سے مشقت لینے کو شرمناک قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سکیورٹی داؤ پر، وزارتِ خارجہ کا اظہارِ برہمی

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے دنیا بھر میں 16 کروڑ بچوں سے مشقت لینے کے عمل کو شرمناک قرار دے دیا ہے۔ؔ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج دنیا بھر میں 16 کروڑ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، جو شرمناک عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 بچوں سے جبری مشقت کے خلاف عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ٹوئٹر پیغام میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں بچوں کی کل تعداد 1 ارب 60 کروڑ کے لگ بھگ ہے، اس اعتبار سے ہر 10 میں سے 1 بچے سے مزدوری کروائی جارہی ہے۔ 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ رواں برس چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقعے پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ بچوں کے حقوق کے استحصال اور مزدوری سے بچانے کیلئے اپنی کوششیں دو گنا کردیں۔ 

خیال رہے کہ بچوں سے جبری مشقت لینے کے خلاف بین الاقوامی دن آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں سے مزدوری کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ 

 ہرسال چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منانے کا مقصد کمسن بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں اسکول کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے عوام میں عمومی شعور کو فروغ دینا ہے۔

Related Posts