ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی، آج سونے کی فی تولہ قیمت 1750 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1750 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 121 پوائنٹس کی مندی

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1500 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے ہوگیا ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1963 ڈالر فی اونس ہے۔

Related Posts