معاشرے کی فلاح کے لئے نوجوانوں کو میدان عمل میں آناہوگا،ڈاکٹر فاروق ستار

تازہ ترین

تازہ ترین

- MQM-P leader

کراچی:سینئر پارلیمنٹرین ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اس ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں نوجوانو ں کا کردار ہر اول دستے کا ہے ۔

ہمیں اپنی یوتھ کو مکمل سپورٹ اور نشو ونماء کے فرائض نیک نیتی کے ساتھ احسن طریقے سے انجام دیا ہوگا جب ہی یہ ملک ترقی کے بام عروج پر پہنچ سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کراچی کے نوجوانوں پر مشتمل ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین فیصل ملک کی قیادت میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں :طلبہ یونین کی بحالی کےلیےملک بھر میں مظاہرے،آخر ماجرا کیا ہے؟

ڈاکٹر فاروق ستار نے نوجوانوں سے کہاکہ وہ معاشرے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں جب معاشرہ ترقی کرے گا تو ہمارا ملک بھی ترقی کرے گا اور اس کی جڑیں مضبوط ہوں گی ۔

فاروق ستار نے ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کی معاشرے کی ترقی کے حوالے سے عملی اقدامات کی تعریف کی انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کی ترقی کے لئے فیصل ملک کی قیادت میں جد و جہد میں مصروف نوجوانوں کی تقلید کریں۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی ضرورت، اہمیت اور نوٹیفیکیشن معطلی کی وجوہات

انہوں نے کہاکہ معاشرے کلی ترقی اور فلاح کے لئے نوجوانوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا اس موقع پر فیصل ملک کے ڈاکٹر فاروق ستار کو اپنی آرگنائزیشن کی جانب سے انجام دیئے جانے والی سرگرمیوں اور آئندہ کے پروجیکٹس پر تفصیل سے آگاہ کیا فاروق ستار نے فیصل ملک اور اُن کی ٹیم کو شاندار فلاحی و سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارکردگی کی تعریف کی ۔

Related Posts