پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

abdul hafeez shiekh
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ امریکا روانہ ہوگئے

اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں14.9 فیصد  کا اضافہ ہوا۔

جو مئی 2013 کے بعد کسی بھی مہینے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 36.6 فیصد یعنی 10 ہزار 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Related Posts